کویت میں پھنسے پاکستانیوں کے معاملے پر دفتر خارجہ کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کویت میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق معاملے کا نوٹس لے لیا، کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے مسافروں سے رابطہ کر لیا ،اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کویت میں پھنسے مسافروں کی واپسی کے لئے کوششیں کر رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج رات طیارہ کچھ مسافروں کو لے کر لاہور روانہ ہو گا جبکہ بقیہ تمام مسافروں کو کل کی پرواز میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی، مسافروں کی پاکستان واپسی کا عمل پیر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کویت میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ ائیر پورٹ بارشو ں میں ایمر جنسی کے نفاذ کے باعث بند کیا گیا۔

ائیر پورٹ بند ہونے کے باعث پاکستان آ نے والی تین پروازیں منسوخ ہوئیں، پروازیں منسوخ ہونے کے با عث ٹرانزٹ کے ذریعے پاکستان آنے والے مسا فر محصور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ ائیر لائن عملے سے اپنے باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق مسلسل را بطے میں ہیں۔

کویت ائرپورٹ پر محصور پاکستانیوں کی واپسی کا عمل پیر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، سفارتخانے کا عملہ مستقل طور پر پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مسلسل مسافروں سے رابطے میں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کویت میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مسافر تین روز قبل امریکا سے براستہ کویت لاہور آ رہے تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث ایئر پورٹ پر محصور ہو کر رہ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں