خواجہ برادران کی حفاظتی ضمانت کا فیصلہ چیلنج


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نظر ثانی کی اپیل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں یہ موقف اپنا یا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ قانون کے مطابق ملزم کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے پہلے آگاہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

واضح رہے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے اور حفاظتی ضمانت میں کی درخواست کی۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں کی ضمانت میں 26 نومبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی پر پیراگون سٹی کے ذریعے آشیانہ ہاؤسنگ منصوبے سے فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے ۔

آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں