تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو ہم نیوز


کراچی: نیو کراچی گبول ٹاؤن کی تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر آتھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فیکٹری کی دیوار گرنے سے ایک فائر فائٹر اور ایک مزدور بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی فائر فائٹر کی شناخت حسیب احمد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 3 فائر فائیٹر آگ بجھاتے ہوئے معمولی زخمی ہوئے جن کو طبعی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

ڈپٹی چیف فائر افیسر سید امتیاز افضل کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی10 گاڑیوں نے آگ بجھانےکےعمل میں حصہ لیا۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے فائربریگیڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عمارت کی حالت بھی مخدوش ہے۔

ڈپٹی فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ سخی حسن ہائیڈرینٹ بند ہونے سے فائر آپریشن متاثر ہوا اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کو نیپا واٹر ہائیڈرینٹ سے پانی لے کر آنا پڑا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی میں بریک ڈاؤن کے سبب پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی ہے جس سے شہریوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

واٹربورڈ نے بجلی کی جزوی فراہمی بحال ہوتے ہی متبادل لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے تاہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو فیز کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔

ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث 73 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکتا لہذا پانی احتیاط سے استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں