ایک سال بعد لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز

جعلی لائسنس جاری کرنے والے افسران کےخلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم

فائل فوٹو


لاہور: قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ایک سال بعد لاہور سے مسقط  کیلئے دوبارہ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز  پی کے 229 ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب روانہ ہوئی جس میں 141 افراد سوار تھے۔

ائیرلائن کے ڈسٹرکٹ مینیجر عمر نواز گورایہ نے لاہور ائیر پورٹ مسافروں کو الوداع کیا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے پر مسرت موقع پر کہا کہ مسقط کے  لیے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مزید مقامات کے لیے بھی لاہور سے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی سے ہی  پی آئ اے عروج حاصل کرے گی۔


متعلقہ خبریں