جسٹن بیبر نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی

فوٹو: فائل


اوٹاوا: معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹسن بیبر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے امریکی ماڈل ہیلی بیلڈوین سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

جسٹس بیبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی، تصویر میں دونوں اسٹارز خوش اور مطمئین دکھائی دے رہے ہیں۔

نوعمری میں ہی شہرت کی بلندیاں چھونے والے گلوکار اس سے قبل کئی اسکینڈلز کی زد میں رہے، حال ہی میں جسٹسن بیبر کی امریکی ماڈل ہیلی کے ساتھ منگنی اور پھر خفیہ شادی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں جن کی گلوکار نے اب باقاعدہ تصدیق کر دی۔

امریکی ماڈل ہیلی معروف اداکار اسٹیفن بالڈوین کی بیٹی ہیں جنہوں نے اپنے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنے نام ہیلی بیبر میں تبدیل کر دیا ہے۔

گریمی سمیت کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کرنے والے 24 سالہ جسٹسن بیبر دنیا کے چند معروف ترین گلوکاروں میں سے ہیں، معروف امریکی گلوکار کیٹی پیری کے بعد جسٹن بیبر دوسرے گلوکار ہیں جن کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد سو ملین سے زیادہ ہے۔

اس سے قبل جسٹن بیبر کا نام اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں