مارلین منرو کا گولڈن گلوب ایوارڈ اڑھائی لاکھ ڈالر میں فروخت

فوٹو: فائل


1950 کی دہائی کی سحر انگیز اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل مارلین منرو کو ملنے والا گولڈن گلوب ایوارڈ ڈھائی لاکھ ڈالر کے عوض نیلام کر دیا گیا ہے۔

1961 میں مارلین منرو کو ملنے والا یہ ایوارڈ سب سے مہنگا نیلام ہونے والا ایوارڈ قرار دے دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے مارلین منرو کی گاڑی فورڈ تھنڈر برڈ آئیکن اینڈ آئیڈل نیلام گھر کے ذریعے 490،000 ڈالرز میں  فروخت کی گئی تھی، 1956 میں ڈرامہ نگار آرتھر ملر سے شادی کے بعد  اسی گاڑی میں بیٹھے اداکارہ کی ایک تصویر کو کافی پذیرائی ملی تھی۔

دو سیٹوں پر مشتمل یہ گاڑی 1962 میں اداکارہ منرو کے انتقال تک ان کی ملکیت رہی۔

نیلامی سے متعلق مشہور فرم جولین کے سربراہ ڈیرن جولین کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی صرف تاریخ کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس سے ماضی کی لیجنڈ اداکارہ کے گلیمر اور ٹریجڈی کی ایک داستان جڑی ہے۔

1962 میں اداکارہ نے یہ گاڑی اپنے کوچ کے بیٹے لی اسٹاس برگ کو تحفے میں دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں