تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان، تقریبات کے انتظامات جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے 100 روزہ پلان کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر میں منقعد کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  سوروزہ پلان پر حکومت کے منصوبوں اور عملدرآمد کے بارے میں اعلانات کریں گے، گزشتہ سو دنوں میں نئے پاکستان کے لئے کیا منصوبہ بندی کی گئی وزیراعظم سب قوم کے سامنے لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد کس وزارت کے پلیٹ فارم سے کیا اہداف حاصل کیے گئے، سب قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں بھی وزیراعظم کے خطاب کی تجویز دی گئی ہے۔

سو روزہ پلان کے لئے لاہور میں تقریب کی تجویز کے بعد اب انتظامات پر کام جاری ہے۔ پنجاب حکومت نے سو روزہ پلان میں صوبے کے ذمہ اپنے اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تحریک انصاف کا سو روزہ پلان

تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء کے بعد حکومت کے قیام کی صورت میں پہلے 100 روز کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا جس میں طرز حکومت کی تبدیلی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ معیشت کی بحالی، زرعی ترقی و پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب اور پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت کو بھی سو روزہ پلان کا حصہ بنایا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں