نئے پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں، بلاول بھٹو


گلگت: پاکستان پییلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نئے پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں جبکہ قرض مانگنے پرخودکشی کرنے والے مٹھائیاں بانٹ رہے  ہیں۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیاجبکہ شہید بھٹو نے اس خطے کی عوام کو ان کے حقوق دلائے۔ کیا اب اس خطے سے کیے گئے وعدے پورے ہورہے ہیں؟

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے برداشت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں تو ایک دن میں سو یوٹرن لے لیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوس روپے کی روٹی 15 روپے کا نان واہ رے عمران خان، یہ ہے نیا پاکستان۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے پاس کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں جلسے کے بعد مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جلسے سے قبل ترجمان بلاول بھٹو مصطفی نواز کھوکھر نے بیان دیا تھا  کہ اگر کوئی جماعت وفاق کو متحد رکھنے اور سب کو حقوق دینے کی صلاحیت رکھتی ہے تو وہ صرف پی پی ہی ہے۔ پی پی پی نے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دیے جو گذ شتہ دور میں چھیننے کی کوشش کی گئی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت اور حق حکمرانی پر کسی کو سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے اور پی پی اس میں ہر اول دستہ تھی اور رہے گی۔

انہوں نے کہا یوٹرن لینے والے بھی کیا جانیں کہ وفاق کے مسائل کیا ہیں اور وفاق کو کیسے متحد رکھا جا سکتا ہے اور گلگت بلتستان کے لوگوں کا جوش بھی بتا رہا ہے کہ پی پی پی واحد وفاقی جماعت ہے۔


متعلقہ خبریں