اسپیکر بلوچستان کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے۔

انہوں نے بیان دیا ہے کہ  بحیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جارہا ہے، میں ممبر صوبائی اسمبلی رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اسپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بنناچاہتا، عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ خاموش تھا اسی لیے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا، جلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے پیش کروں گا۔


متعلقہ خبریں