کھیلوں کا فروغ بحریہ کی ترجیحات میں شامل ہے، کموڈور نعمت اللہ


لاہور: پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں صحت مندانہ کھیلوں کا فروغ پاک بحریہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف کا مسلسل آٹھویں مرتبہ انعقاد گالف کے فروغ کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کا عکاس ہے۔

وہ  ڈیفنس رائیا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقدہ آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔

16 تا 18 نومبر کے درمیان جاری رہنے والی چیمپئن شپ، لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب کے احمد بیگ نے اپنے نام کر لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 300 سے زائد گالفرز نے چیمپئن شپ کی امیچرز، سینئرز، لیڈیز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ چیمپین شپ موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے گی اور نوجوان گالفرز کو قومی سطح پر اُبھارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔


متعلقہ خبریں