حکومت علیم خان کو این آر او دے رہی ہے، مریم اورنگ زیب


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے بارے میں قوم کو جواب دیں، ورنہ اپوزیشن شور مچاتی رہے گی۔ چورچور کا شور مچا کر علیم خان کو پچھلے دروازے سے این آر آو دینے پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی-

ترجمان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دس ممالک سے سات سو ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والوں میں علیم خان کا نام سرفہرست ہے لیکن علیم خان کی طرح حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرمندگی محسوس کرنی چاہیے۔ اپوزیشن حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اورعوام پر گرائے گئے مہنگائی کے بم گرانے پر جواب مانگتی رہے گی۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ  حکومت نے غریبوں کے منہ سے کھانے کا نوالہ بھی چھین لیا ہے جو نا قابل برداشت ہے۔ اپوزیشن حکومت سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال پوچھتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں