سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، تین شہید، تین زخمی


کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز نے سرکاری ذرائع سے بتایا ہے کہ اہلکار گاڑی میں راشن لے کر جا رہے تھے کہ مارگٹ کے علاقے میں دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق بم سڑ ک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا تو گاڑی تباہ ہوگئی اور تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ہم نیوز کے مطابق تین زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے پاس ہونے والے دھماکے کے بعد ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر ثبوت و شواہد جمع کرنا شروع کرد یے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں