فیض انٹرنیشنل فیسٹیول اختتام پذیر

 علم و ادب سے بھرپور اس میلے میں شہرہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی


لاہور:فیض انٹرنیشنل فیسٹیول تین روز تک علم و ادب کی پیاس بجھانے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

دلفریبیوں اوررعنائیوں سے بھرپور اس میلےمیں ادبی اورسیاسی نشستیں سجیں تو کانوں میں رس گھولتی موسیقی اورکلاسیکی گانوں پرجاندارپرفارمنسزنےتوسب کےدل ہی موہ لیے تھے۔

الحمرا لاہورمیں رنگارنگ فیض عالمی میلےک اتیسرااورآخری روزبھی اپنی دلکشیوں اور رنگینیوں کی بدولت فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی توجہ کا مرکزبنارہا۔ مختلف نشستوں کے بعد اوپن ایر شام موسیقی نے سماں باندھ دیا ۔ نواجوان موسیقی کارکی دلفریب دھنوں نےتوسامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ لاہورگرامراسکول کی طالبات نے کلاسیکی دھنوں پرشاندار رقص پیش کرکے میلہ لوٹ لیا۔

انقلابی شاعرفیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی نے آئندہ سال بیرون ملک سے مزید مہمانوں کی آمد کے بارے  بتایا کہ میلےمیں اگلے بھارت سے اورمہمان شرکت کریں گے۔
وی او:
شہریوں کاکہنا تھا کہ ایسے فیسٹیول ادب کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے شاعروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

فیسٹیول میں شرکا کے لیے بک اسٹالزبھی لگائے تھے، جہاں فیض احمد قیض کے کلام پرمشتمل کتب نے فیسٹیول کی رونق میں اور اضافہ کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں