ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک بھر میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تمام علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

لاہور کے درجہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے ضلع بدین میں شدید دھند کے سبب حد نظر کم ہو گئی ہے اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ دھند کے باعث ضلع کے اکثر علاقوں میں رات چار بجے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

گزشتہ روز سرد ترین مقامات میں  سکردو منفی 06، استور منفی 05، کالام،گوپس منفی 03، ہنزہ منفی 02، دی، بگروٹ اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں