مظلوم والدین کے احتجاج پر محمود الرشید کا بے حسی کا مظاہرہ


لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسڑی کے باہر معمر خاتون نے انصاف کی دہائی دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے قدموں پر اپنی چادر ڈالی لیکن صوبائی وزیر نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلاسہ دینے کی بجائے اسے چیف جسٹس کے پاس جانے کی تجویز دے دی۔

میاں محمود الرشید آلودہ پانی دریائے راوی میں ڈالنے کے معاملے پر سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے تو عدالت کے باہر موجود سائلین نے انہیں اپنے مسائل پیش کیے۔

محمد صادق نامی بزرگ نے سرپیٹ کر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کے قاتلوں کو ساڑھے تین سال سے گرفتار نہیں کیا جارہا اور قاتل مظہر اقبال تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل میں کا م کرتا تھا۔

بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ ساڑے تین سال سے خوار ہو رہا ہوں لیکن بیٹے کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

ایک بزرگ عورت نے میاں محمود الرشید کے قدموں پر چادر ڈال کر منتیں بھی کیں لیکن پی ٹی آئی رہنما بے حسی کا مظاہرہ کرتےہوئے آگے بڑھ گئے۔


متعلقہ خبریں