انسداد دہشتگردی مہم میں قوم نے قربانیاں دیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی مہم میں قوم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کو مختلف خطرات کا سامنا رہا لیکن قوم اورمسلح افواج نے ان خطرات کو شکست دی۔

آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے تمام چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کیا اور فرقہ واریت،
نسل پرستی اور سماجی اختلافات  سمیت دیگر مشکلات کوشکست دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے یکسوئی سے پوری قوم کو کھڑا ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب استحکام اور ترقی قوم کی راہ دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کی بھی ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو ہر طرح کے چیلنجز کا سامنے کرنے کا ادراک ہو۔ سربراہ پاک فوج نے زور دیا کہ دشمن کے پھیلائے ہوئے ایجنڈے کو مسترد کیا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں