رینجرز کا بھٹ آئی لینڈ میں فری میڈیکل کیمپ


کراچی: شہر قائد کے جزیرے بھٹ آئی لینڈ میں پاکستان رینجرز سندھ  کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کیمپ سات سے آٹھ  ہزارتک کی نفوس پر مشتمل بھٹ آئی لینڈ  کی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم  کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔

سندھ رینجرز کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ میں ناک، کان اور گلے کے جملہ امراض کے ماہرین  اور ماہرین امراض اطفال موجود تھے۔ کیمپ میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ دانتوں کے ڈاکٹرز نے بھی مریضوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں دل کے امراض کے ماہرین کے علاوہ جنرل فزیشنز کی بھی خدمات فراہم کی گئی تھیں۔

سندھ رینجرز کی جانب سے قائم کردہ فری میڈیکل کیمپ میں ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، آنکھوں کے معائنے کے علاوہ ہیپا ٹا ئٹس کے ٹیسٹ کرانے کی بھی سہولیات موجود تھیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں 1600 سے زائد مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے بابا بھـٹ آئی لینڈ میں جنوری 2018 میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا جس میں رینجرز اور سویلین ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی تھیں۔

میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری کی مفت سہولیات دی گئی تھیں جن میں آنکھوں کا معائنہ ، شوگر اور ہیپا ٹائٹس کے مفت ٹیسٹ شامل تھے۔

بھٹ آئی لینڈ کے لوگوں کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کوبے حد سراہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں