چیف جسٹس کا کراچی میں دو بچوں کی ہلاکت کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں مضر صحت کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کا  از خود نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور سندھ حکومت سے دس روزمیں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تفتیش کے نتائج سےدس روز میں آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی میں واقع نجی ریسٹورنٹ ایریزونا گرل سے کھانا کھانے کے بعد دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کی والدہ شدید علیل رہیں تھیں۔ دونوں بچے اپنی ماں کے ہمراہ نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے جس کے بعد وہ متاثرہ خاندان ڈنفینس کے ایک پارک بھی گیا تھا۔

واقعہ کے بعد ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اس ریسٹورنٹ کے گودام سے استعمال کی معیاد ختم ہونے والا گوشت بھی ملا تھا جبکہ پارک کی دکانوں سے بھی ٹافیوں کے نمونے جمع کیے گئے تھے اور پارک کی شام چار بجے سے بند ہونے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں