سینیٹر کرشنا کماری 100 بااثر خواتین میں شامل


اسلام آباد: تھر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری بی بی سی کی 100 متاثرکن اور بااثر خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی نے سال 2018 کی 100 با اثر اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری کوہلی کا نام بھی موجود ہے۔ ان کا نام

بی بی سی کی جانب سے 60 ممالک کا سروے کرکے بااثرخواتین کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں کرشنا کماری کا نام  48  نمبر پر ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنھوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں یا مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا۔

واضح رہے بی بی سی ہر برس دنیا بھرمیں متاثرکن کردار ادا کرنے والی خواتین کو سامنےلانے کے لیے اس فہرست کا اجرا کرتی ہے۔

فہرست میں پاکستانی سینٹرکرشنا کماری کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن ،چلی کے سابق مقتول صدرسلواڈور الینڈے کی بھتیجی ازابیل الینڈے، نیپال میں نچلی ذات کے ہندؤں کی بہتری کے لیے کام کرنے والی اوما دیوی، نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی صدر اسٹیسی کننگ ہیم، آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گلارڈ، انڈونیشیا میں مذہبی انتہا پسندی اور خواتین پر تشدد کے خلاف کامیڈی کے ذریعے مہم چلانے والی ثقدیہ معروف، اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمینہ جے محمد،شام سے تعلق رکھنے وا لی انیس سالہ طالبہ نوجین مصطفیٰ کے نام بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں