نعیم الحق کا ’ندیم ملک لائیو‘ میں کرپشن کے خلاف ترانہ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے موجودہ پاکستانی سیاست پر تنقید کرتے پوئے کرپشن اور احتساب کی مناسبت سے ایک ترانہ گایا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں نعیم الحق کا بتانا تھا کہ پاکستانی سیاست پر ایک قدیم موسیقار نے یہ ترانہ گایا تھا اور غالباً اس کے ادیب سارن پوری تھے۔

نعیم الحق کا یہ بھی بتانا تھا کہ ان کے خاندان کے بزرگ بھی یہ گانا گایا کرتے تھے جو ہم نے ان سے سیکھا تھا جس کے اشعار کے تمام الفاظ نہایت معنی خیز ہیں۔

ان کا مزید وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک حکمران طبقے کے رویے کے بارے میں لکھا گیا ترانہ ہے جو عوام کو لوٹنے کی نیت سے اقتدار میں رہنے کے خواہش مند ہیں اور ہمیشہ اقتدار جمائے بیٹھے رہنا چاہتے ہیں۔

گانے کے چند الفاظ میں تھا کہ جگہ جگہ کرپشن کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور ظہور انقلاب کی یہی نشانیاں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس ترانے کے اشعار میں عوام کی بدحالی اور معاشرتی برائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے مگر حکمران سب دولت سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں