انسٹاگرام کا نیا فیچر بنا سیکیورٹی مسائل کا باعث 


نیویارک:اسٹاگرام کا نیا فیچر سیکیورٹی مسائل کا باعث بن گیا ہے، جس کے باعث صارفین کےڈیٹا کو خطرات لاحق ہیں۔

رواں برس اسٹاگرام پر ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے ذاتی مواد کی کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں لیکن اس کی خطرناک بات یہ ہے کہ اس فیچر کے استعمال سے دوسرا صارف آپ  کی۔ معلومات اور پاس ورڈ دیکھ سکتا ہے۔

ِیہ فیچر ڈائون لوڈ ڈیٹا کے آپشن کے نام سے اس سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹا گرام حکام نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس آپشن کے استعمال سے ایک صارف کی معلومات دوسرا صارف بھی دیکھ سکتا ہے اور اگر کوئی کسی کمپیوٹر پر انسٹاگرام استعمال کرتا ہے تو یو آر ایل کے ذریعے دوسرے صارف انسٹاگرام صارف کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام کے ترجمان کا دعوی ہے کہ صارفین کی محدود تعداد کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ہے-


متعلقہ خبریں