راولپنڈی:12ربیع الاول کا ٹریفک پلان


راولپنڈی:  راولپنڈی میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس استقبالیہ کیمپ جامع مسجد حنفیہ سے برآمد ہوگا۔

جلوس جامع مسجد روڈ ، بنی چوک ، مری روڈ ، کمیٹی چوک ، اقبال روڈ ، لیاقت مارکیٹ ، فوارہ چوک ، راجہ بازار ، ڈنگی کھوئی ، ہانسانوالہ چوک سے واپس جامع مسجد روڈ جائے گا۔

اس دوران فوارہ چوک آنے والی تمام سڑکیں لیاقت روڈ ، اقبال روڈ ، راجہ بازار ، گنجمنڈی روڈ ، کشمیری بازار اور سٹی صدر روڈ ، بنی چوک ، جامعہ مسجد روڈ ، ڈنگی کھوئی ، پرانہ قلعہ ، بھابڑہ بازار، صرافہ بازار، عالم خان روڈ ، اقبال روڈ اور چائنہ مارکیٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوں گی۔

اسی طرح دوران جلوس مری روڈ مریڑ ھ چوک سے لے کر چاندنی چوک تک کی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگی جبکہ مریڑ ھ چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو ائیرپورٹ روڈ اور راول روڈ سے چاندنی چوک بھجوایا جائے گا۔

لیاقت باغ سے فوارہ چوک ٹریفک کو ڈی اے وی کالج چوک سے گوالمنڈی جبکہ کینٹ ایریا میں کلمہ چوک سے جانب 22نمبر چوک ٹریفک کو ہارلے اسٹریٹ‘ خٹک چوک اور سی ایم ایچ سے  بکرا منڈی روڈ اور ٹنچ روڈ جانے والی ٹریفک کو ہارلے اسٹریٹ کی جانب دوطرفہ ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

جلوس جب مال روڈ کے قریب ہوگا تو کچہری چوک سے صدر ٹریفک کو ٹی ایم چوک سے  مری روڈ ڈائیورٹ کر دیا جائےگا جبکہ جب جلوس مال روڈ کے قریب ہوگا تو پشاور روڈ سے ایم ایچ چوک آنے والے ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سےشیر خان روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ اسی طرح مریڑ ھ چوک سے صدر جانے والے ٹریفک کو کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں