اقتصادی رابطہ کمیٹی، پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں پنجاب، سندھ اور پاسو کو پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیل ملز پنشنرز کے واجبات سمیت چار نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا اور پاکستان اسٹیل ملز کے انتقال کر جانے والے ملازمین کے ورثا کو پنشنز، دیگر فنڈز کی ادائیگی اور تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔

ای سی سی کے اجلاس میں رواں کرشنگ سیزن کے لیے گنے کی فی من قیمت کا بھی تعین کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا اور چینی کی پیداواری لاگت کا جائزہ لیا گیا تاکہ فی کلو چینی کی قیمت کا تعین کیا جاسکے۔

ای سی سی اجلاس میں سرکاری کے گوداموں میں موجود اضافی گندم کو برآمد کرنے سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

رواں ماہ سات تاریخ کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں اسٹیل مل ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ اور اسٹیل مل کے  پینشنرز کی بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں