ہائی کورٹ بینچ کا قیام، وکلا کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل

فوٹو: فائل


لاہور: گوجرانوالہ اور ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے وکلا کی ہڑتال کا آج ساتواں روز ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مظاہرین نے عدالتی بائیکاٹ کرنے اور سماعتوں کے دوران پیش نہ ہونے کا اعلان کیا ہے،  ہڑتال کے باعث سائلین کے مقدمات تاخیر کا شکار ہیں۔

وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ساہیوال میں ہائیکورٹ کا بینچ بنائے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں ہائیکورٹ کورٹ کے علاقائی بینچ کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا بھی آج ساتواں روز ہے، ضلع بھر سے انصاف کے لیے عدالتوں میں آنے والے سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔

گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تالہ بندی ہائیکورٹ کا بینچ نہ بننے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے اور  بینچ کے قیام تک اب کسی صورت احتجاج بند نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں