توہین رسالت کیخلاف بین الاقوامی کنونشن پاس کرائیں گے، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ ہم دنیا کے ممالک سے ایک کنونشن سائن کروانا چاہتے جس کا مقصد ہوگا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں پہنچائی جاسکتی اور حکومت نے اس پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہ کہ ہم کردار سازی سے ہی عظیم قوم بن سکتے ہیں، مسلمانوں نے اعلیٰ کردار کی بدولت سات سو سال تک اس دنیا میں حکومت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب ہونے کیلئے ہمیں چاہیے کہ بل گیٹس اور اسٹیو جابس کے بجائے حضورﷺ کی حیات مبارکہ کا مطالعہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو بل گیٹس اور اسٹیوجابس کی بجائے حضورﷺ پر کتابیں پڑھنی چاہیں اور حکومت اس پر کام کررہی ہے کہ کس طرح بچوں کو شروع سے ہی آپﷺ  کے متعلق تعلیم دی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا دنیا میں اسلام  جنگوں سے نہیں بلکہ اعلیٰ کردار کی سے پھیلا ہے، کوئی مسلمان فوج انڈونیشیا اور ملائیشیا میں نہیں گئی وہاں مسلمان تاجر گئے تھے جن کے کردار متاثر ہوکر لوگوں نے اسلام قبول کیا۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج کل دین کے نام نہاد ٹھیکدار ہمیں دنیا میں شرمندہ کررہے ہیں۔ توہین رسالت کے کیخلاف جب مسلمان توڑ پھوڑ کرتے ہیں تو اسلام کا امیج خراب ہوتا ہے۔

سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران

پاکستان کی جانب سے پہلی بار دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علما، اسکالرز اور غیر ملکی وفود شرکت کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رواں سال بارہ ربیع الاول کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کیا جس کے بعد سرکاری میڈیا پر سیرت النبیﷺ کے حوالے سے مختلف پروگرامات اور نعت کا اہتمام کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نظام اپنی حقانیت اور اہمیت ثابت کر رہا ہے جب کہ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں سے نکلنے والے جلوسوں کی سرکاری سطح پر خصوصی کوریج کا اہتمام کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں