منرل واٹر کمپنیوں کو 10 دن میں انتظامات مکمل کرنے کا حکم

منرل واٹر کمپنیوں کو 10 دن میں انتظامات مکمل کرنے کا حکم | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ 10 دن میں تمام انتظامات قانون کے مطابق کیے جائیں۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں زیر زمین پانی نکال کر مہنگے داموں فروخت کرنے والی کمپنیز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نجی کمپنی کے مالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت میں آکر تکبر دکھاتے ہیں، اپنی دولت کی اکڑ اپنے پاس رکھیں۔

سپریم کورٹ کے سربراہ نے مضر صحت انتظامات پر نجی کمپنی سیل کرنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اعتزاز احسن سے مکالمے میں کہا کہ آپ کا ایک کلائنٹ تھا جو حکومتیں الٹاتا تھا اور حکومتیں بناتا تھا، اس کو بلا کر اس کی طبیعت بھی صاف کی ہی۔

تحفظ ماحولیات ایجنسی ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف نے عدالت کو بتایا کہ پانی فروخت کرنے والی کمپنیز پانی ضائع کرتی ہیں، کمپنیز کو پانی کو ری سائیکل کرکے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دو رکنی بینچ کو بتایا کہ نجی کمپنی کے مالک نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

چیف جسٹس نے نجی کمپنیز کو پانی فروخت کرنے سے متعلق 10 روز تک انتظامات قانون کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں