سبی: فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی


سبی: بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ لونی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

شدید فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں