انور مجید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چینی چوری کیس میں انور مجید کے وارنٹ گرفتاری جاری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کی بینکنگ کورٹ چینی غائب ہونے کے کیس میں عدم پیشی پر اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

منگل کے روز گوداموں سے چینی غائب ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی انور مجید کے دو بیٹے علی کمال، ذوالقرنین مصطفی اور دیگر فریقین پیش ہوئے تاہم انور مجید اور ان کی بیٹی صائمہ مجید کو پیش نہیں کیا گیا۔

نیشنل بینک اور  سندھ بینک سمیت دو نجی بینکوں نے اومنی گروپ کیخلاف چینی غائب کرنے کی 25 شکایات درج کرائی ہیں۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اومنی گروپ نے چینی کی پیداوار گروی رکھی تھی اور بینکوں کی اجازت کے بغیر 11 ارب 50 کروڑ کی چینی کا اسٹاک غائب کیا گیا ہے۔

وکیل اومنی گروپ نے عدالت کو بتایا کہ نئوں شوگر مل سے چینی غائب ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔

عدالت نے انور مجید، ان کی بیٹی اور نئوں شوگر مل کی ڈائریکٹر صائمہ مجید کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جارے کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو چھ دسمبر کو پیش کیا جائے۔


متعلقہ خبریں