پاکستان خطے میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے، پینٹاگون

پینٹاگون کا مائیکرو سافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جب کہ خطے میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں۔

امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کے ڈائریکٹر آپریشنز پریس کرنل راب میننگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور پر امن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے۔

کرنل راب میننگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر کے بیان اور پاکستان کے جواب کے بعد معاملات کو قابو میں رکھنے کے لیے خطے میں پاکستان کو امریکہ کا اہم اتحادی قرار دیا اور خطے میں امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دی لیکن پاکستان نے ہماری لیے کچھ نہیں کیا۔

ٹرمپ کے الزامات پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امریکہ صدر کے الزامات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں جب کہ پاکستان کو امریکی جنگ کا خمیازہ مالی و معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتنا پڑا ہے اور اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں بہتر ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں