سی ای او ٹوئٹر بھارت سامراج کےخلاف سرگرم

جیک ڈورسی کی وائرل ہونے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی


اسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے سوشل میڈیا پر بھارت سامراج کے خاتمے کا نعرہ لگا دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پراس وقت ہلچل پیدا ہوئی جب جیک ڈورسی کی ایک ایسی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے  ہندؤں کی سب سے اعلیٰ ذات براہمن کے خلاف ایسا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر براہمن سامراج کے خاتمے کا نعرہ درج ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویرخواتین صحافیوں، ایکٹوسٹس اور لکھاریوں کے گروہ سے تعلق رکھنے والی ایک صحافی نے اتوار کے روز پوسٹ کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈورسی اس صحافی سے گزشتہ ہفتے بھارت کے دورے کے دوران  اس وقت ملے تھے جب انہوں نے ایک خاتون کا ایسا بینر پکڑا ہوا تھا جس میں براہمن مخالف جملہ درج تھا جوان گنت بھارتیوں کی دل آزاری کا سبب بنا تھا۔

اسی وجہ سے بہت سی معروف بھارتی شخصیات نے اس تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ بعض نے ڈورسی کو براہمنوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے کا مرتکب قرار دیا تھا۔

سافٹ وئیرایکسپورٹر کمپنی ابفوسس کے سابق سربراہ فنانس موہنداس پائی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کل اگر سی ای او ٹوئٹر کو دفتر میں کوئی یہودیوں کے مخالف پوسٹر پکڑا دے گا تو کیا ان کی ٹیم انہیں اس پر روکے گی نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طبقے کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانا غلط ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ٹوئٹر کے لیے سب سے تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔


متعلقہ خبریں