پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں،شیخ رشید


لاہر: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے ریلوے افسران کے ساتھ مل کرسو روزہ پلان پر بہت کام کیا ہے جبکہ وزیراعظم کو ریلوے ہیڈکوارٹرزکی دعوت دی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے نائب وزیرریلوے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے،بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔

چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے میں تعاون خوش آئند ہے۔چینی وفد کی پاکستا ن میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ ایم ایل ون کے فیزون کی ابتدائی رپورٹ 25 دسمبر تک تیار کی جائے گی۔

وزیرریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 23 نومبر کو چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرمپ کو جواب دے کر قوم کی ترجمانی کی ہے۔وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیے لیے بہت محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے کیونکہ ضرورت کے وقت سب کرنا پڑ جاتا ہے لیکن سیاست دان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے جسے آگے لے کرجانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں