پاک بحریہ کا ماہی گیروں کے لیے موبائل ایپ کا افتتاح


کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے موبائل ایپلی کیشن آس ’سمندر میں ہر جگہ ہر وقت مدد‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ماہی گیروں کو سمندر میں درپیش مسائل حل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایپ کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی حفاظت پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پرانہوں نے پاکستان نیوی اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو موبائل سوفٹ ویئرکی تیاری پرمبارکباد دی۔

وائس ایڈ مرل کلیم کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپلی کیشن سمندری برادری کے پیشے سے منسلک افراد کی مدد کے لیے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایپ چار مختلف زبانوں انگلش، اردو، سندھی اور بلوچی میں بھی موجود ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی، سندھ اور بلوچستان فشری ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان اورماہی گیر برادری کے ارکان نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں