کابل: عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب میں دھماکہ، 50 ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کے دوران دھماکے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں تقریب میں آئے علما کونسل کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا،  حملے کے وقت ہال میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکہ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب کے لیے جمع شہریوں کے درمیان ہوا ہے جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ شہر بھر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی افغانستان کے وسطی صوبہ میدان وردک میں پولیس سنیٹر کے قریب خودکش کاربم دھماکہ میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں دو پولیس افسربھی شامل تھے۔

خودکش کاربم دھماکہ ہفتہ کے روزمقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے وردک شہر میں واقع افغان پولیس تربیتی مرکز کے باہر ہوا جہاں بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اْڑادی گئی تھی جس کی زدمیں آکر سات افراد جاں بحق اور 37 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں