قائداعظم یونیورسٹی،دو گروپوں میں تصادم، کئی طلبا زخمی


اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع  پر پہنچ گئی ہے جبکہ اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  دو طلبا یونین کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے، طالب علموں کی ایک دوسرے پر پتھروں کی بارش کی اور طلبا تنظیموں کے حامیوں کا ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا جبکہ یونی ورسٹی سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونی ورسٹی میں دونوں تنظیمیں معمولی بات پر ایک دوسرے الجھ پڑیں اور نوبت پتھراؤ اور ڈنڈوں تک پہنچ گئی،اگر جھگڑے پر فوری قابو نہ پایا گیا تو حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی طلبا یونین میں لڑائی میں کئی طلبا زخمی ہوگئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں