ممکن ہےمحمد بن سلمان خاشقجی کے قتل سے آگاہ ہوں،ٹرمپ

سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر کا دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے  باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل نا قابل قبول اور بھیانک ہے، امریکی خفیہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی اور تیل مہیا کرنے والا اہم ملک ہے.

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے۔

واضح رہے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے انکشاف کیا ہے تھا کہ خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا اور قتل سے قبل امریکہ میں سفیر تعینات خالد بن سلمان نے مقتول صحافی کو فون کرکے سعودی سفارت خانے جانے پر آمادہ کیا۔

جس پرٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ جلد جمال خاشقجی کے قاتلوں کا تعین کریں گے، ممکن ہے قتل کا حکم سعودی پرنس نے دیا ہو۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے کیس پر مکمل رپورٹ ملنے کے بعدہی کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی۔


متعلقہ خبریں