بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود، بلوچستان میں بارش کا امکان

موسم خشک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم  رات کے وقت کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت کم سے کم 09 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں مطلع صاف ہونے کے باوجود صبح کے وقت ٹھنڈ برقرار رہے گی۔ آج شہرکا کم ازکم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ آئندہ دو دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور سرد رہے گا تاہم گلفت بلتستان کے کچھ علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گزشتہ رو ز ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات  کا درجہ حرارت سکردو منفی 03، گوپس منفی 02، کوئٹہ، استوراور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں