پنجاب کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کابینہ کا اجلاس 23 نومبر کو جمعہ کے روز طلب کر لیا گیا ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں 100 روزہ پلان کے حوالے سے پنجاب کے ذمہ اہداف کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں زراعت، تعلیم، انڈسٹری اور لیبر کے شعبوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب کابینہ صوبے کے لئے نئی لیبر پالیسی کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ اجلاس میں زراعت اور انڈسٹری کے متعلق بھی اہم پالیسیز اور فیصلوں کی منظوری دے جائے گی جب کہ تعلیم کے حوالے سے بھی قوانین میں ترامیم کی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی۔ اجلاس میں متعدد محکموں کے بارے میں نئی قانون سازی کے مسودات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

گزشتہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ  پنجاب نے شعبہ صحت، تعلیم اور اصلاحات کے بعد گڈ گورننس کے لیے بھی ٹاسک فورس قائم کی تھی جس کی کاکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں