حضورﷺ کو تمام جہانوں کے لے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا گیا ہے، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضورﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا ہے ہمیں آپﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے اسلام آباد میں جاری دو روزہ رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیﷺ پتھر پھینکنے والوں کو بھی معاف کر دیتے تھے لیکن آج کے دور میں چھوٹی چھوٹی عنائیں ہمارے درمیان آجاتی ہیں۔

انہوں نے آپﷺ کی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کو کبھی غصہ نہیں آتا تھا اور وہ ہمیشہ مسکرا کر جواب دیا کرتے تھے۔ حضورﷺ کی ساری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ہر لمحے اللہ رب العزت سے سیدھے راستے پر چلنے کی دُعائیں مانگی چاہیئیں۔ عبادات کی ضرورت اللہ رب العزت کو نہیں بلکہ ہمیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عبادات تو کائنات کا ہر ذرہ کر رہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں یتیموں کا خیال رکھنا چاہیے اور سوالیوں کو خالی ہاتھ نہیں لوٹانا چاہیے۔ یہ سب ہمارے نبیﷺ کی سنت ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر ہم جان دینے کو تو تیار ہیں لیکن اس کے اسوہ پر کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں