متحدہ عرب امارات، برطانوی اسکالر کو عمر قید کی سزا

برطانوی طالب علم پر برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا


ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی عدالت نے برطانوی طالب علم/اسکالر میتھیو ہیجز کوعمر قید کی سزا سنا دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی طالب علم/اسکالر میتھیو ہیجز پر برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پولیس نے پانچ مئی کو  پی ایچ ڈی کے طالب علم میتھیو ہیجز کو دبئی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

برطانوی شہری پر الزام عادئ کیا گیا تھا کہ اس نےبرطانوی حکومت کے ساتھ  خاص قسم کی معلومات کا تبادلہ کیا تاہم ابرطانوی محقق میتھیو ہیجز نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

31 سالہ میتھیو ہیجز درہم یونیورسٹی میں مڈل ایسٹرن اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے اور 2011 میں عرب انقلاب کے بعد یو اے ای کی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی پر تحقیق کر رہے تھے۔

واضح رہے  17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کی عدالت میں برطانوی پی ایچ ڈی اسکالر کو عرب اسپرنگ کے بعد خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر تحقیقات کرنے پر جاسوسی کے الزام میں ٹرائل پر بھیج دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں