ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، چیف جسٹس

پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ ہجرت پر مجبور ہو جائیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار

کسی کی تضحیک نہ کی جائے، چیف جسٹس|humnews.pk

  • پاکستان میں پنچائیت سسٹم کافی کامیاب رہاہے، چیف جسٹس 

لندن:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، ملک میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ ہجرت پرمجبورہوجائیں گے اسی لیے پانی کی کمی کے خطرات کے پیش نظرڈیم کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے گریزاں لا کالج  میں”ثالثی،مصالحت کے کردار” پرتقریب سےخطاب میں کہا کہ ملک میں پنچائیت سسٹم کافی کامیاب رہاہے۔

چیف جسٹس نے خطاب کےدوران ایک بار پھر بابارحمتے کاتذکرہ کیا اور کہا کہ بابا رحمتے پر تمام لوگ اعتماد کرکے مسائل لے کرجاتےتھے۔ بابا رحمتے کا فیصلہ اوراس کی ذات سےکوئی اختلاف نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی معاشرے کے لیے معذوری کی طرح ہے، تنازعات ہرمعاشرے کا حصہ ہوتے ہیں لیکن مسائل طاقت کےبجائےمصالحت سےحل ہونے چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوموٹو ایکش لینے سے عوام کو ریلیف ملا۔

اس سے قبل لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جوتعلیم حاصل کرتی ہیں، معاشرہ کفرکے ساتھ زندہ رہ سکتا ہے لیکن ناانصافی کےساتھ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ خود اسپتالوں کے دورہے پرنکلے تو معلوم ہوا کہ پانچ سے تین وینٹی لیٹرزفعال نہیں ہیں، اسی دن فیصلہ کیا کہ صحت کےمسائل کے لیے کام کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ کفرکے ساتھ زندہ رہ سکتا ہے لیکن ناانصافی کےساتھ نہیں۔

ممبرپارلیمنٹ افضل خان نےچیف جسٹس کو برطانوی پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کل لندن کے سات روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔

گزشتہ شب میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں انصاف کا ایک ہی نظام ہے اور اب وہ وقت گیا جب عدالتیں دباؤ میں ہوتیں تھیں کیونکہ اب عدالتیں آزاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ حلقے اپنے اپنے انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں اور اب پاکستان میں سلیکٹڈ نظام کا سسٹم نہیں۔


متعلقہ خبریں