باجوڑ، بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق


باجوڑ ایجنسی: باجوڑ ایجنسی، تحصیل ناوگئی کے علاقہ چارمنگ چینار میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو مقامی افراد امان اللہ اور گل بدین شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ  دھماکہ ریموٹ کنڑول بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

چند ماہ قبل باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو مبینہ خودکش حملہ آور مارے گئے تھے۔

دونوں مبینہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا۔ فورسز نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کےمطابق دونوں مبینہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے متعلق پیشگی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں