نیویارک ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک


نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

مقامی میڈیا کہ مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیویارک ایک پل پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں موجود افراد کو فوری طور پر اسپتال۔ منتقل کیا تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص جانبر نہ ہوسکا جبکہ دیگر چھ زخمی اسپتال میں داخل ہیں۔

حادثے کے فورا بعد آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھائی تاہم حادثے میں تینوں۔ گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔


متعلقہ خبریں