پنجاب کے مختلف شہروں میں نویں روز بھی وکلا کی ہڑتال

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کے لیے وکلا کی مسلسل نویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔

فیصل آباد، سرگودھا، چنیوٹ، ساہیوال، سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں وکلا نے نویں روز بھی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ججز کی جانب سے مقدمات کی آئندہ کی تاریخ دے دی گئی ہے۔

سرگودھا میں وکلا نے سائلین کو ضلع کچہری میں داخلے سے ہی روک دیا اور اُنہیں اندر جانے نہیں دیا گیا۔ ضلع کچہری کے اطراف میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے سرگودھا بار کے رہنماؤں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی تھیں جو بے نتیجہ رہی۔

فیصل آباد بار نے بھی بینچ کے قیام کے اعلان تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے اور وکلا مقدمات میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں