پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 600پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ صبح سے مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے جب کہ ساڑھے بارہ بجے تک 100 انڈیکس میں600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔

آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جبکہ 100 انڈیکس40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور100 انڈیکس 40 ہزار848 پوائںٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس سی 100 انڈیکس میں 209 پوائنس کی کمی ہوگئی جس کے بعد 100 انڈیکس مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے جب کہ سہہ پہر ساڑھے 12 بجے تک ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار نو پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے آغاز پر ہی 209 پوائنٹس کی کمی پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔ 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 41 ہزار 209 پر تک گر گیا۔

مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 419 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم فوراً ہی 209 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے باعث سرکایہ کاروں میں مایوسی پھیل گئی۔ 100 انڈیکس میں مسلسل کمی کے بعد اب سرمایہ کار بھی محتاط ہو گئے ہیں۔

مارکیٹ میں 209 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک بار پھر بہتری نظر آ رہی ہے تاہم مارکیٹ میں ملا جلا رجحان موجود ہے۔

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تھا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 41 ہزار 419 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں