پاکستان نے اقوام متحدہ کو توہین مذہب کیخلاف مہم سے آگاہ کردیا


نیویارک/اسلام آباد: پاکستان نے بین الااقوامی فورم  اقوام متحدہ کو وزیر اعظم عمران خان کی توہین مذہب کے خلاف مہم سے آگاہ کیا کردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تہذیبوں کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے والے ادارے ’’الائینس آف سیولائزیشن‘‘ کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیز سوچ کا پھیلاؤ اور عدم برداشت عصرحاظر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں۔

ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ تہذیبوں اور مذاہب کے باہمی روابط اور اشتراک سے ہی پائیدار عالمی امن کا قیام ممکن ہے۔

الائینس آف سیولائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ تمام ممالک کو مذاہب اور ان سے منسلک مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کے لیے جامع اقدامات کرنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ سیرت النبیﷺ کانفرنس میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے ممالک سے ایک کنونشن سائن کروانا چاہتا ہے جس کا مقصد ہوگا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں پہنچائی جاسکتی۔


متعلقہ خبریں