امریکی ماڈل کا کیلیفورنیا کی آگ میں امداد کا اعلان

امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

فوٹو: فائل


لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد اور ریسکیو کے کام میں مصروف فائر فائٹرز کے تعاون کے لیے امریکی گلوکارہ اور اُن کے شوہر نے پانچ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیئے ہیں۔

امریکی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیم کارداشین اور اُن کے شوہر ریپ سنگر کینی ویسٹ کا اپنا گھر بھی آگ سے متاثر ہوا۔ کیم کارداشین نے ایک ٹی شو میں کہا ہے کہ میں نے اور میرے شوہر نے لاس اینجلس کے شمال میں اپنے اور پڑوس کے گھروں کو بچانے کے لیے نجی فائر فائٹرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔

کیم کارداشین نے کہا کہ وہ، اُن کے شوہر اور تینوں بچے ہزاروں لوگوں کے ہمراہ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے اور دو ہفتے قبل لگنے والی آگ اب مالیبو کے ساحل تک پہنچ گئی ہے۔

ریئلٹی شو کی اسٹار اور کاروباری خاتون کیم کارداشین نے کہا ہے کہ ہم بہت زیادہ دھویں اور آگ کی بدبو کے باعث اب تک اپنے گھر نہیں جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر ایک بڑے پارک کے ساتھ ہے اور ہم اس قابل تھے کہ اپنے اور قریب کے گھروں کو بچانے کے لیے نجی فائر فائٹرز کی خدمات حاصل کرسکیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم ہر گھر کو ہی جنگل میں لگنے والی آگ سے بچا سکیں۔


متعلقہ خبریں