خاشقجی قتل کیس: ’محمد بن سلمان کو ذمہ دار ٹھہرانا سرخ لکیر ہے‘

سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم

فائل فوٹو


ریاض: سعوی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی قتل  کیس میں شہزادہ محمد بن سلمان کو ذمہ دار ٹھہرانا ایک سرخ لکیر ہے۔

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عادل الجبیرنے کہا کہ محمد بن سلمان اور ان کے والد کی توہین برداشت نہیں کی جائے، سعودی عرب میں ہماری قیادت ایک سرخ لکیر ہے۔

انٹرویو کے دوران سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہماری قیادت سعودی شہریوں کی نمائندہ ہے اور تمام شہری ہماری قیادت کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم ایسی کوئی بحث برداشت نہیں کریں گے جو ہماری بادشاہت یا شہزادے کے خلاف ہو۔

عادل الجبیر نے اس بات کو دہرایا کہ ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں محمد بن سلمان صحافی کے قتل میں کسی طور ملوث نہیں، ہم تفتیش کر رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔

سعودی وزیرخارجہ نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر ثبوت فراہم کیے جائیں اور معلومات افشاں نہ کی جائیں۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ صحافی کا قتل انٹیلی جنس افسران کا ایک’’بد دیانت آپریشن‘‘ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ممکنہ کوئی بھی پابندی قلیل المدتی ہوگی۔


متعلقہ خبریں