پاکستان اپنے فیصلے خود کرے گا، شہریار آفریدی



اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اب اپنے فیصلے خود کرے گا۔ ہم اب کسی اور کے ایجنڈے پر نہیں چلیں گے۔

شہریار آفریدی نے نیشنل سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں غیروں کو خوش کرنے والی پالیسیاں بنائی گئیں۔ ہمارے حکمرانوں نے کبھی بھی اپنوں کی خوشی کو ترجیح نہیں دی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا نیشنل سیکیورٹی یہ ہے کہ جس کا جس وقت جو چاہے بیان دے۔ ہمارے طرف سے صرف پہلے پاکستان کا بیان جانا چاہیے۔ افغانستان کا 2600 کلومیٹر طویل بارڈر پاکستان کو لگتا ہے اور سیکیورٹی کی زمہ داری صرف بارڈر پر تعینات اہلکاروں کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اب اُن سے ہے جو قرآن کی ایک آیت اور دورد شریف پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں تاہم ہم اپنے ایمان سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

انہوں نے پاکستانی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکاگو میں سب سے زیادہ جرائم ہیں جب کہ بھارتی میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے لیکن اُن کا میڈیا تو کچھ نہیں دکھاتا جب کہ ہمارا میڈیا انتشار پھیلانے والی چیزوں کو زیادہ دکھاتا ہے لیکن ایسی چیزیں نہیں دکھاتا جو امن کی راہ ہموار کرتا ہو۔


متعلقہ خبریں