گوگل لایا فری آن لائن کورسز


اسلام آباد:یوں تو گوگل زیادہ تر سرچ انجن کے طور پر جانا اور استعمال کیا جاتا ہے مگر حال ہی میں گوگل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے مفت تعلیمی کورسز لے کر آیا ہے، جسے وہ دوسروں کو سِکھانا چاہتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا انٹرنیٹ سرچ انجن متعدد آن لائن کورس پیش کرتا ہے، جو دلچسپی رکھنے والوں کو بالکل مفت یعنی سیکھائے جاتے ہیں اور اس کے لیے گوگل گرو (https://grow.google) کے تحت کام کیا جارہا ہے۔

گوگل کے ان مفت کورسز سے طالب علم اور حال ہی میں گریجویٹ کرنے والے نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ یہ کورسز اساتذہ، تاجروں، نوکری کی تلاش میں بیٹھے افراد، ٹیکنالوجی ڈیویلپرز کو بھی ٹارگٹ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل انٹرپرنیوئر بننے کے لیے بھی  مفت کورسز کے ذریعے رہنمائی کرنے کا خواہاں ہے۔

مصنوعات کیسے بنائی جائیں، اسٹارٹ اَپ کیسے شروع کیا جائے یا ایپ مارکیٹنگ کیسے کرنی ہے، گوگل آپ کی ہر مرحلے پر رہنمائی کرے گا۔

آپ گوگل کے یہ مفت کورس ’کلاس سینٹرل‘ پر تلاش کرسکتے ہیں اور خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں