راولپنڈی، ٹریفک کے بڑے منصوبے کا اعلان 


راولپنڈی: حکومت کی جانب سے شہر میں ٹریفک جام پر قابو پانے کے لیے میگا پراجیکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ  نالہ لئی منصوبے کے ساتھ خصوصی ٹرین بھی چلائی جائے گی جبکہ دونوں منصوبوں کی جلد تعمیر کے لیے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیر ریلوے کے جمعرات کے روز منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی ٹرین کے لیے آئی جے پی روڈ کٹاریاں سے سواں تک نالہ لئی کے ساتھ ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق نالہ لئی کے اطراف تجاوازتا ور غیر قانونی قابضین کے خلاف بھی جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے راولپنڈی میں شام اور صبح کے اوقات میں ٹریفک جام کےباعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے ریلیف ملے گا۔


متعلقہ خبریں